اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شوہر کی جیل میں سکیورٹی کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ملتوی

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(ویب ڈیسک) بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جا سکتی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے وہ بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جو گنجائش اور جو کچھ عدالت کرسکتی ہے اس پر میں آرڈر کردوں گا۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے