اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس نے رواں برس بیرون ملک مفرور 122 اشتہاری گرفتار کرلیے

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے رواں برس خطرناک جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور 122 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مزید 4 اشتہاری گرفتار کر لیے جس کے بعد رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 122 ہو گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاریوں امانت علی کو سعودی عرب اورمسعود حسین کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا، رابری کیس میں مطلوب اشتہاری محمد سلیم اور محمد عمر شہزاد بھی متحدہ عرب امارات سے گرفتار کئے گئے، چاروں ملزمان وارداتوں کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے ملزمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے ، اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا،  چاروں اشتہاری بالاخر گرفتار کر کے پاکستان پہنچا دیئے گئے، مزید کارروائی کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، قتل، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ تمام  آر پی اوز اور ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے