اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، وزیراعلیٰ کا ٹیچرز ڈے پر پیغام

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں ٹیچرز کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے، نبی کریم حضرت محمد ؐپوری دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین معلم ہیں، آپ ؐنے علم کے نور سے جہالت کے اندھیرے ختم کئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ استاد اپنے شاگردوں میں لاعلمی کے اندھیروں کو مٹا کر علم کا نور بانٹتا ہے، اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کی تربیت اور محنت شامل ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد اپنی مادرعلمی کریسنٹ ماڈل سکول کا دورہ کیا اور اپنے اساتذہ سے ملاقات کی، اساتذہ سے ملاقات کی خوشگوار یادیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا،بہترین مستقبل کے فروغ کیلئے اساتذہ کی انتھک محنتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اوراستاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے، تعلیم دینا محض استاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے، ترقی یافتہ دور میں وہی قومیں کامیاب ہیں جنہیں تعلیم کی معیاری سہولتیں میسرہیں، آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم اور احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے