(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بعد مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے صاحبزادےاذلان اور شوہر سلیم کریم کیلئے دعاوں کی اپیل کردی ۔
تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے اپنے ایک پیغام میں ماہرہ نے لکھا کہ ’میں مسلسل اللہ کا شکر ادا کررہی ہوں، آپ سب کا بھی شکریہ جس پیار اور محبت سے دعائیں بھیجیں۔ماہرہ نے خوش خبری سنائی کہ وہ جلد شادی کی مزید ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کریں گی۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور ساتھی اداکاروں سے اپیل کی کہ آپ میرے، اذلان اور سلیم کیلیے بھی دعا کریں، یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا مگر بہت آسانی کے ساتھ سب کچھ طے ہوا۔ماہرہ نے اپنے مداحوں کا آخر میں پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں اپنے دیرینہ دوست اور معروف بزنس مین سلیم کریم کو شریک حیات منتخب کر کے نئی زندگی کی شروعات کی ہے۔