(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کو خود مختار بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چار بڑے پارکنگ پلازے ٹیپا کو انتظامی طور پر دیئے جائیں گے۔
ٹیپا کو خود مختار بنانے کے لیے ادارے کی تشکیلِ نو کر دی گئی۔ شہرِ لاہور میں ٹریفک انجینئرنگ کے لیے ٹیپا کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔ ٹیپا کو کثیر رقم دینے کے بعد پیچ ورک لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے ٹیپا میں نئے مینٹیننس اینڈ رییئرنگ ونگ کی تشکیل کی منظوری دے دی۔
ایل ڈی اے کا انتظامی طور پر بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹریفک انجینئرنگ کی ایجنسی اب چار پارکنگ پلازوں سے پارکنگ فیس بھی وصول کرے گی۔ پارکنگ پلازوں میں موجود دکانوں کی لیز کا انتظامی کنٹرول ایل ڈی اے کے پاس ہی رہے گا۔ پارکنگ فیس کی وصولی سے ٹیپا انتظامی اخراجات کو پورا کرے گا۔ شہر کی سڑکوں پر مرمت اور بحالی کا کام بھی جمع ہونے والی فیس سے کیا جائے گا۔
ٹیپا نے چار پارکنگ پلازے تین سال کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کر لیا۔ شاہ عالم مارکیٹ پارکنگ پلازہ اور سن فورٹ پارکنگ پلازے کو لیز پر دیا جائے گا۔ مون مارکیٹ پلازہ اور لبرٹی مارکیٹ میں واقع مونال پلازے کی پارکنگ بھی لیز کی جائے گی۔
پلازے کو آئندہ مہینے لیز پر دینے کے لیے آکشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ ٹیپا نے تین پلازوں سے سالانہ 40 کروڑ روپے آمدن کا ہدف مقرر کر لیا۔