اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ، لاہور پولیس نے اسد عمر اور عظمیٰ خان کی گرفتاری مانگ لی

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں لاہور پولیس نے اسد عمر ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری مانگ لی۔

جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیسز بارے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ ملزم اسد عمر ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے بتایا کہ اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں قصور وار پائی گئیں۔ جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔ ہمیں تینوں ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے۔

ملزمان کے وکیل برہان معظم نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان مقدمے میں نامزد نہیں ہیں۔ ان کو کس بنیاد پر قصوروار قرار دیا گیا ہے، بیانات کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔ پولیس نے ملزمان کے وکلا کو بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا اور ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے