اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تارکین وطن کا معاملہ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کو ٹاسک سونپ دیا

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے پولیس کو ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق تارکین وطن کے ڈیٹا سے متعلق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکین کے شناختی کارڈز کی باقاعدہ تصدیق کی جائے ، غلط شناختی کارڈز کو فوری بلاک کیا جائے، پولیس مؤثر آپریشن کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا اکٹھا کرے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے  کسی غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ نرمی نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں، پنجاب حکومت نے گزشتہ روز اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد صوبہ بھر میں آپریشن کا فیصلہ کیا ۔

 اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کر رہی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے