اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

شیخ زاید ہسپتال مالی مشکلات کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم، نویں روز بھی احتجاج

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کے زیر اہتمام چلنے والے شیخ زاید ہسپتال کی مالی مشکلات کم نہ ہو سکیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین کا احتجاج نویں روز بھی جاری رہا۔

شیخ زاید ہسپتال  کی اوپی ڈی ملازمین کے احتجاج کے باعث نویں روز بھی بند رہی،ہسپتال کے عملے نے ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دیا اور  وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، ہڑتال کے باعث  مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ  تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، بجلی کے بل ادا نہیں کر پائے، بجلی کٹ گئی، ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات تک موجود نہیں، ہسپتال کی طبی مشینری خراب پڑی ہے۔

ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز اور عملہ کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں،2023 کے وفاقی بجٹ کے مطابق تنخواہوں میں 30 فی صد تک اضافہ کیا جائے، ہسپتال کے مخدوش حالات کے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے۔

احتجاجی عملہ و ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک آؤٹ ڈور بند اور احتجاج جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے