اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف کی وطن واپسی عوام کیلئے امید کی کرن ہے:گورنر پنجاب

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سینیٹ میں قائد ایوان و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی معیشت، موجودہ صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب نے اسحاق ڈار کی بحیثیت سابق وفاقی وزیر خزانہ خدمات کو سراہا۔

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ  سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہر مشکل وقت میں ملک کی معیشت کو سنبھالا اور صحیح ڈگر پر ڈالا،اسحاق ڈار نے 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجود ملک کی معیشت کو گرداب سے نکالا، ماضی قریب میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اسحاق ڈار کی نواز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ کوششیں کامیاب رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ (ن) کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی عوام کے لیے امید کی کرن ہے،تاریخ گواہ ہے کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے، ان کے ادوار میں ملک نے بے پناہ ترقی کی،ملک میں انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مثالی ترقی ہوئی، ملک میں موٹر ویز ،ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں۔

اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں اتحادی حکومت کی ان تھک کوششوں کی وجہ سے ملک کو دیوالیہ کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا،اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو بحران سے نکالنے میں مؤثر کردار اداکیا ہے، آئندہ بھی ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے