04 Oct 2023
(لاہور نیوز)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خوشاب میں ڈیوٹی کے دوران حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی پولیو ورکر کے لئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔
پنجاب حکومت زخمی پولیو ورکر شہناز عبدالحمید کو 20 لاکھ روپے مالی امداد دے گی، پنجاب کابینہ کے راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر شہناز عبدالحمید کے لئے مالی امداد کی منظوری دے دی گئی۔
واضح رہے کہ خوشاب میں ڈیوٹی کے دوران پولیو ورکر شہناز حادثاتی طور پر گولی چلنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں، شہناز عبد الحمید جناح ہسپتال لاہور میں کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں۔