اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نجی ہاؤسنگ سکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نجی ہاؤسنگ سکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے کمیٹی روم میں صوبائی کابینہ کے 28 ویں اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نجی ہاؤسنگ سکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، مختلف اداروں اور محکموں کی جانب سے کاروبار اور دیگر بزنسز کے لئے این او سیز کے اجراء کو آسان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں مری میں ٹی بی ہسپتال میں جنرل ہسپتال بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں ڈوڈھچہ ڈیم، نالہ لئی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلائے گئے 3 سٹیشنز کی بحالی کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دیدی گئی۔

راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی گئی، سیف سٹی پراجیکٹ سے راولپنڈی میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی، پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔

بہاولنگر، فیصل آباد اور لاہور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں پریزائیڈنگ آفیسرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی، رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں کیڈٹ کالج کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی گئی، سینٹرل لائبریری بہاولپور کی اپ گریڈیشن اور تزئین و بحالی کی بھی منظوری دی گئی۔

گورنمنٹ آف پنجاب، ہرن فاؤنڈیشن اور ہوبارہ فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو میں دوسری ترمیم کی منظوری دی گئی، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ممبران کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی، کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کیلئے چیئرپرسن اور ٹیکنیکل ماہرین کی نامزدگی کی بھی منظوری دے دی۔

کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹ کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا، آر پی او راولپنڈی نے امن عامہ کی صورتحال کے بارے بریفنگ دی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 7 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے