03 Oct 2023
(لاہور نیوز) پی جی ایم آئی اور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے نیب لاہور کے اشتراک سے" اینٹی کرپشن آگاہی" سیمینار کا انعقاد کیا ۔
سیمینار میں سینئر پروفیسرز اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار کا انعقاد شبیراحمد ایڈیٹوریم میں کیا گیا۔
سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر آگاہی و روک تھام نیب لاہور محمد ساجد نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ سیمینار میں امیرالدین میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد الفرید ظفر ،فیکلٹی ممبران اور ہیلتھ پروفیشنلز بھی شریک ہوئے۔
سیمینار میں امیرالدین میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات اور نرسنگ کالج کی طالبات کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ سیمینار میں جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور سٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی۔