03 Oct 2023
(لاہور نیوز) شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز اور سٹاف کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری رہا۔
احتجاج کی وجہ سے ہسپتال کے مریضوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل الائنس کے صدر ڈاکٹر حسن رضا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور عملے کو تنخواہیں فوری ادا کی جائیں ، وفاقی حکومت تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ کرے، جان بچانے والی ادویات کی فراہمی اور لیب ٹیسٹ فوری بحال کئے جائیں۔
انہوں نے کہا مطالبات کی منظوری تک آؤٹ ڈور بند اور احتجاج جاری رہے گا۔