اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

آشوب چشم کے پنجاب بھر میں 506، لاہور میں 221 نئے مریض رپورٹ

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں آشوب چشم کی وبا میں بتدریج کمی آ رہی ہے، 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 506 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

 محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل 3 لاکھ 96 ہزار 964 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں 23,630 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز آشوب چشم کے 221 نئے مریض سامنے آئے۔

 رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 76٫118 رپورٹ ہوئے جبکہ بہاولپورمیں گزشتہ روز آشوب چشم کے 16 نئے مریض سامنے آئے۔ ملتان میں کل 16635 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 12 نئے مریض سامنے آئے ۔ رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 31594 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 31 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9129 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز آشوب چشم کا صرف ایک نیا مریض سامنے آیا۔

نگران صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں، آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہوجاتا ہے، شہری آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں، تیز دھوپ اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں، آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ کو علیحدہ رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے