اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، پہلے دن69 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(لاہور نیوز) انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری رہے گی، پہلے روز پنجاب بھر میں 69 لاکھ 41 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کا انعقاد پنجاب بھر میں کیا جا رہا ہے، لاہور میں گزشتہ روز 4 لاکھ 29 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 2 لاکھ 16 ہزار اور فیصل آباد میں 3 لاکھ 30 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی،دیگر اضلاع میں پولیو مہم کا دورانیہ پانچ دن ہوگا،2 لاکھ 4 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب خضر افضال نے کہا ہے کہ بیرونی وائرس سے پنجاب کو خطرات ہیں، پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک کرنےکے لئے کوشاں ہیں، صوبے میں معیاری پولیو مہم منعقد کی گئی ہے،داخلی راستوں پر قطرے پلائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں، والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے