اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرینگے،افرادی قوت ہمارا سرمایہ ہے: نگران وزیراعظم

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اس لعنت کا خاتمہ کریں گے۔

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مستونگ اور ہنگو میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی بھی دعا کروائی گئی، دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر وزیر داخلہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے، وفاقی کابینہ نے ترکیہ کی پارلیمنٹ سے متصل پولیس ہیڈ کوارٹرز پر دہشتگرد حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
 
انوارالحق کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم اور فنی تربیت کے پروگرامز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ہنر مند افراد کیلئے بیرون ملک روزگار کے  مواقع بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں، افرادی قوت ہمارا سرمایہ ہے، افرادی قوت کو عصری تقاضوں کے مطابق ہنر کی فراہمی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

نگران وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ  فنی تربیت کے موجودہ تمام مراکز کو فعال کیا جائے، وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے مابین سروس لیول کے ترمیمی معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے