اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ باعث معذور افراد کیلئے اچھی خبر،ماہرین کی علاج میں پیشرفت

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ایک تجربے میں محققین جینیاتی تھیراپی کے ذریعے متاثرہ ریڑھ کی ہڈی کی وجہ سے حرکت نہ کر پانے والے چوہوں میں جسمانی حرکت کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے تجربے میں پایا کہ جُزوی طور پر ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آنے کی وجہ سے جو چوہے چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھے جینیاتی تھیراپی کی مدد سے وہ دوبارہ چلنا پھرنا شروع ہوگئے۔

محققین نے کہا کہ ایسا اس لیے ممکن ہوا کیونکہ نئی جین تھیراپی میں نہ صرف ریڑھ کی ہڈی کے ٹشوز کی مرمت کے لیے تکنیکوں کا استعمال کیا گیا بلکہ مرمت کو اس طریقے سے انجام دیا گیا کہ جسم میں نقل و حرکت کو بھی بحال کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق سینئر محقق کا کہنا تھا کہ پانچ سال پہلے ہم نے ثابت کیا تھا کہ ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اس میں سگنلز منقطع ہو جاتے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں اعصابی ریشے دوبارہ پیدا کیے جا سکتے ہیں اور آج وہ ممکن ہوگیا ہے۔

اینڈرسن نے نیوز ریلیز میں کہا کہ ہم نے یہ بھی محسوس کیا کہ جینیاتی تھیراپی مکمل طور پر متاثرہ ریڑھ کی ہڈی میں موٹر فنکشن کو بحال کرنے کے لیے کافی نہیں ہے کیونکہ نئے ریشے زخم کے دوسرے سرے سے صحیح جگہوں پر جڑنے میں ناکام رہتے ہیں، اس تھیراپی کے مطلوبہ نتائج اسی وقت ممکن ہیں جب ریڑھ کی ہڈی جُزوی طور پر متاثر ہوئی ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے