اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہے۔ راولپنڈی ، لاہور اور فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم سات دن، دوسرے اضلاع میں پانچ دن جاری رہے گی۔

 وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے پولیو لاعلاج ہے، بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے انہیں قطرے ضرور پلائیں، صحت مند زندگی ہر بچے کا بنیادی حق ہے، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں، بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے دیں، دوسروں کا محتاج ہونے سے بچائیں، پولیو سے بچاؤ کی ویکسین بچوں کے صحت مند مستقبل کا یقین ہے، پولیو سے پاک پاکستان کے لئے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا پولیو ورکرز قوم کے ہیرو ہیں جو دشوار راستوں اور دور دراز علاقوں میں جا کر نئی نسل کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے پلاتے ہیں، رواں پولیو مہم میں 2 لاکھ 4 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے، والدین پولیو ورکرز سے تعاون کرکے اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔ بین الاضلاعی راستوں ، ریلوے سٹیشن اور بس اڈوں پر خصوصی پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے جو قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں اس وقت صرف پاکستان اور افغانستان کو ہی پولیو کے خطرے کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے