اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 100 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) ڈینگی کے وار تھم نہ سکے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں 100 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ لاہور علی جان خان کا کہنا ہے رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 4531 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 1802 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گزشتہ روز 32 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 1220 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گزشتہ روز 44 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ لاہور کے مطابق رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 537 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 213 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 189 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 7 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ لاہور علی جان خان نے مزید بتایا گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مظفرگڑھ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ ، اٹک،  سیالکوٹ، چکوال ،اوکاڑہ، سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لودھراں میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض رپورٹ ہوا، پنجاب بھر  کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 94 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور  کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 41 مریض زیر علاج ہیں ۔

علی جان خان نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار  کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے