اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

شہر سمیت صوبہ بھر میں ایک اور جان لیوا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ایک اور جان لیوا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطرناک وائرس نیپاہ  ہمسایہ ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے،  خدشہ ہے یہ وائرس پاکستان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے، نیپاہ وائرس  کی کوئی ویکسین نہیں اور اس کے باعث انسانوں میں اموات کی شرح 74فی صد ہے، نیپاہ وائرس سے متاثرہ شخص بروقت علاج نہ ہونے پر تین سے چار روز میں کوما میں جاسکتا ہے۔

ابتدائی تحقیق  کے  مطابق یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں   سے انسانوں میں منتقل ہوا، نیپاہ وائرس  کی ابتدائی علامات میں کھانسی  کا آنا،سانس لینے میں دشواری  ، تیز بخار ، جھٹکے لگنا ،دماغی حالت خراب ہونا شامل ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام مشتبہ نیپاہ سے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کیا جائے، تمام نجی و سرکاری ہسپتالوں میں اس وائرس کی گائیڈلائنز بتائی جائیں، مریضوں  اور مشتبہ متاثرین کو  الگ رکھ کر ان کی نگرانی کی جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بروقت تحقیقات  اور سیمپل کو اکھٹا کرکے پی سی آر کے لیے لیبارٹری بھجوایا جائے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی شہری میں نیپاہ کی علامات پائی جائیں تو  فوری قریبی ہسپتال کا رخ کریں، اس کے علاوہ تمام شہری پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے