اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سیڑھیاں چڑھنے سے کس خطرناک بیماری کے خطرات میں کمی ہوتی ہے؟جانئے

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ سیڑھیاں چڑھنے سے فالج کی بیماری کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے  کی جانے والی تحقیق میں ایسے شہریوں کا معائنہ کیا گیا جو کسی قسم کے کھیل یا ورزش میں شریک نہیں ہوتے تھے،مطالعے میں شرکاء نے کلائی پر ایسے آلات پہنے جو ان کی جسمانی سرگرمی کی پیمائش کرتے تھے۔محققین کو معلوم ہوا کہ شرکاء کی جانب سے کی جانے والی زیادہ تر جسمانی سرگرمیاں حادثاتی طور پر 10 منٹ سے کم وقت کے مختلف دورانیوں میں ہوتی تھیں۔

آٹھ سال پر محیط تحقیق میں ان قلیل مدتی دورانیے کا تعلق دل کے دوروں ، فالج اور کسی بھی سبب ہونے والی موت میں کمی سے پایا گیا۔تحقیق میں کم از کم ایک سے تین منٹ تک مسلسل چلنا، ایک منٹ سے کم  دورانیے کی سرگرمیوں سے زیادہ مفید پایا گیا۔ ایسا کرنے سے دل کے دورے اور فالج کے خطرات میں29 فی صد جبکہ موت کے خطرے میں 44 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔

ٹیم کے مطابق ہر دورانیے میں جتنی شدید نوعیت کی سرگرمی ہوتی تھی اتنی بہتری سامنے آتی تھی۔ وہ افراد جنہوں نے ہر منٹ میں کم از کم 10 سیکنڈ شدید نوعیت کی سرگرمی کی ان میں زیادہ فائدہ دیکھا گیا۔

تحقیق کے سینئر مصنف کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے سے فرش صاف کرنے تک ان سالوں میں محققین نے یہ سمجھا ہے کہ یہ صرف ورزش نہیں ہیں جو صحت کے لیے اچھی ہیں بلکہ محققین یہ جانتے ہیں کہ کس طرح حادثاتی سرگرمیوں کے یہ چھوٹے چھوٹے دورانیے ہماری صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے