(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
سی ایم آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد گردوں کےغیرقانونی ٹرانسپلانٹ کےگینگ کاسرغنہ ہے، ڈاکٹرفواد نے تسلیم کیاکہ انہوں نےلوگوں کےغیرقانونی آپریشنز کیے، ڈاکٹر فواد کو پہلے بھی غیرقانونی پیوندکاری پرگرفتار کیاجاچکاہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرفواد کےپورے گینگ کوگرفتارکرلیاگیا ہے، 8 لوگوں کا گروپ تھا جو غیرقانونی آپریشن کرتا تھا، لاہور،ٹیکسلا اور آزادکشمیر میں غیرقانونی آپریشنز کیے جارہےتھے، 328 افرادکے گردےنکالےگئےتھے ان کاریکارڈسامنےآچکاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ یہ گینگ ایک ٹرانسپلانٹ کا ریٹ 30لاکھ روپے لیتا تھا، یہ لوگ بیرون ممالک لوگوں سے ایک کیس کا ایک کروڑ روپیہ لیتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس بہترین اندازمیں اپناکام کررہی ہے،ان لوگوں کی گرفتاری پر پولیس پر بہت پریشر آیا، ان ملزمان کے ٹرائل کے حوالے سے مشاورت ہورہی ہے، ضرورت پڑی توکیس ایف آئی اے کےحوالےکریں گے۔