اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا قومی دن کے موقع پر چینی قیادت کو مبارکباد کا پیغام

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے قومی دن کے موقع پر چینی صدر اور قوم کے نام مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پرچین کے صدر،وزیراعظم اور دیگر قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پاکستان میں چین کے سفیر،چینی قونصل جنرل اور عوام کے لئے نیک خواہشات کااظہار کرتاہوں، چین پاکستان کا بہترین ہمسایہ، دوست اورسٹرٹیجک پارٹنر ہے، چین کی نمایاں کامیابیاں پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل تقلید ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ  پاکستان اور چین کے تعلقات نے وقت کی کسوٹی پر ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہے ہیں، سی پیک ایک گیم چینجر ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری عوام کو بے پناہ ثمرات فراہم کر رہاہے، پاکستان اس منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ  ہماری دعائیں اور خواہشات ہمیشہ چین کے عوام کے ساتھ رہیں گی، دعا ہے کہ اس قومی دن کی صبح چینی عوام کے لیے دیرپا امن، خوشحالی اور خوشی لائے، پاکستان کی حکومت اورعوام اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے