اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزرا اعلیٰ سندھ و پنجاب کی ملاقات، کچے میں بیک وقت آپریشن پر اتفاق

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی، دونوں وزراء اعلیٰ نے کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہو سکے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس اور دیگر ایجنسیاں، انٹیلی جنس ادارے ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گے۔

دونوں وزرا اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اتفاقی کیا گیا کہ گندم کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاورت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے