فضائی آلودگی 5 روز کے اندر کس خطرناک بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی 5 روز کے اندر فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافی کرسکتی ہے۔
تحقیق میں فالج کے وقوعات کے ساتھ ان وقوعات کے 5 دنوں کے اندر ہوا میں موجود عام آلودہ مواد (نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، اوزون، کاربن مونو آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ) کی مقدار کو بھی دیکھا گیا۔تحقیق کے سربرا کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی صرف پھیپھڑوں اور آنکھوں کو ہی نہیں بلکہ دماغ اور قلبی نظام کو بھی متاثر کرتی ہے۔
تحقیق میں پارٹیکیولیٹ مادے (گرد و غبار یا دھوئیں کے باریک ذرات جن کا سانس کے ذریعے جسم میں جانا نقصان دہ ہوسکتا ہے) کے افشا ہونے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس مطالعے میں 1 کروڑ 80 لاکھ اسکیمک فالج (فالج کی سب سے عام قسم جس میں دماغ کو جانے والی شریانیں بند ہوجاتی ہیں) کے کیسز کو بھی شامل کیا گیا۔
محققین نے تحقیق میں پانچ دن قبل نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے افشا ہونے پر لوگوں میں فالج کے خطرات میں 30 فیصد تک اضافہ دیکھا۔ جبکہ کاربن مونو آکسائیڈ کے افشا ہونے پر 26 فیصد، سلفر ڈائی آکسائیڈ سے 15 فیصد اور اوزون کی صورت میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
مطالعے میں مخصوص آلودہ ذرات کے افشا ہونے کے ساتھ فالج سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھا گیا۔نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کےافشا ہونے سے 33 فیصد جبکہ سلفر ڈائی آکسائیڈ سے 60 فی صد تک موت کے خطرات میں اضافہ دیکھا گیا۔