اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے مختلف تھانوں کا دورہ کیا، تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور تھانہ شفیق آباد بند روڈ بھی گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا، فرنٹ ڈیسک، مال خانے، محرر روم، انویسٹی گیشن روم اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب موبائل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید برہم ہو گئے۔

محسن نقوی نے ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں بھی پوچھا، محسن نقوی نے تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مقرر کردہ مدت کے اندر درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج ہونا چاہیے، مقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے