اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی کا منصوبہ طول اختیار کرگیا

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور بحالی کا منصوبہ طول اختیار کر گیا، فلٹریشن پلانٹس کی ذمہ داری کس ادارے کی ہے؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

دو  سال  گزرنے کے باوجود فلٹریشن پلانٹس  اداروں کی عدم توجہ کا  شکار ہیں، سابق پنجاب حکومت نے  6 جون 2022 کو تمام فلٹریشن پلانٹس آب پاک اتھارٹی کے حوالے کرنے کا حکم دیا مگر آب پاک اتھارٹی نے  تاحال فلٹریشن پلانٹس کی ذمہ داری نہ لی، حکومتی ادارے فلٹریشن پلانٹس  کا چارج لینے کے بجائے ذمہ داری  ایک دوسرے پر  ڈال رہے ہیں۔

  آب پاک اتھارٹی نےفلٹریشن پلانٹس کو تحویل میں لینے سے قبل تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے  کا فیصلہ کیا تھا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کی بنیاد پر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی اور نئے پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا جانا تھا مگر آب پاک اتھارٹی نے فلٹریشن پلانٹس کا  ابھی تک تھرڈ پارٹی آڈٹ ہی  نہیں کروایا۔

شہر میں لگے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 206 فلٹریشن پلانٹس کا مستقبل خطرے میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے