(لاہور نیوز) چشم کی وبا شدت اختیار کر گئی۔ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 916 نئے مریض سامنے آئے۔
پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 15 ہزار 105 نئے مریض سامنے آ گئے۔ لاہور میں اب تک آشوب چشم کے 22 ہزار 481 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب بھر میں آشوب چشم کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 690 تک جا پہنچی۔
بہاولپور میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 3 ہزار 324 نئے مریض سامنے آئے۔ بہاولپور آشوب چشم کے 74 ہزار 314 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فیصل آباد میں آشوب چشم کے ایک ہزار 827 نئے مریض رپورٹ ، مجموعی تعداد 29 ہزار 144 ہو گئی۔ ملتان میں مزید ایک ہزار 217 افراد آشوب چشم میں مبتلا ، مجموعی تعداد 15 ہزار 134 تک پہنچ گئی۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ شہری اس وبائی مرض سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔