اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اسوہ حسنہؐ کی پیروی ہی راہ نجات اور رہنمائی کا ذریعہ ہے: گورنر پنجاب

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ آج وہ مبارک دن ہے جب رب کائنات نے محبوب کائنات حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور ساتھ ہی ختم نبوت کی مہر بھی ثبت کر دی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ  حضرت محمدﷺ نے عرب کے جہالت میں ڈوبے معاشرے کو شعور کی روشنی سے منور کیا، آپ سرکا رﷺ کی آمد نے قیامت تک رب العزت کی وحدانیت کے پیغام کو مسلمانوں کی زندگیوں کا مقصد حیات بنا دیا، تمام مسلمانوں کو یہ اعزاز اور فخر حاصل ہے کہ وہ محمدِ عربی ﷺ کےغلام ہیں، توحید اور عشق ِمحمد ﷺ کو دین کی بنیاد اور ختم نبوت کو نجات کی راہ اور ایمان سمجھتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی ہمارے لیے راہ نجات اور رہنمائی کا ذریعہ ہے،حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس قیامت تک تمام انسانوں کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔

گورنر محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہمیں نبی آخر زماںﷺ کے ابدی پیغام محبت ، صبر، برداشت اور حق کی ترویج کرنی ہے ، حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس سے محبت کا عملی اظہار آپ کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے