اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید میلاد النبیؐ کی اصل خوشی نبی پاکؐ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کی حقیقی خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے زیراہتمام الحمراء ہال میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلے  میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے نبیﷺ کی کوئی ایک اچھی عادت اپنی زندگی میں شامل کرلیں، کسی ایک غلط عادت کو چھوڑ دیں تو وہ بھی ایک بہت بڑی برکت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپﷺ نے فرمایا اپنی زندگی میں حرام کمائی شامل نہ کرو، چند ماہ میں دیکھا ہے کہ سرکاری ملازمین دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسا کر جاتے ہیں، سرکاری ملازمین کو اپنا ڈیوٹی کا وقت پورا کرنا چاہیے، جو بھی کام کررہے ہیں کسی بھی صورت حرام کو اپنی زندگی میں نہ لائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپﷺ نے فرمایا تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے، آج سرکاری اسکولوں کی بری حالت ہے، آج سے بیس تیس سال پہلے کمال کے سرکاری اساتذہ ہوتے تھے، پاکستان 27رمضان کو بنا تھا،اس کا مستقبل روشن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آج سبیلیں بھی لگائیں اور نعتیں بھی پڑھیں، اگر کوئی یہ کہے کہ پاکستان کے برے حالات ہیں ،ایسی باتیں نہ سنیں، ہم سب نے ملک کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے، پاکستان کو ٹریک پر لیکر جانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے