اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اقوام عالم میں کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اسوہ حسنہؐ پرعمل کرنا ہوگا: محسن نقوی

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جشن میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپؐ پوری کائنات کے لئے رحمت اللعالمینؐ بن کر تشریف لائے، نبی کریمﷺ کامل صفات اور اعلیٰ اقدار کے مجسم ہیں،آپﷺ کی آمد سے دنیا کی تاریکیوں کو نور ملا اور بے سہارا کو آسرا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ حضورکریمﷺ  نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، حضرت محمدﷺ سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی کا متقاضی ہے، عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل سیرت النبیﷺ  میں پنہاں ہے، نبی آخرالزماںﷺ نے امن،اخوت،احترام انسانیت، مساوات،عفوودرگزراورعدل و انصاف کا درس دیا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے زوال کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم پیارے نبی کریمﷺ کی تعلیمات کو فراموش کر چکے ہیں،اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اسوہ حسنہؐ پر حقیقی معنوں میں عمل کرنا ہوگا، حضوراکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے سے ظلم،زیادتی،ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جشن عید میلاد النبی ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی نبی پاکﷺ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے