اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مسلم لیگ ن کی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔

درخواست میں مسلم لیگ ن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایکٹ بننے سے پہلے آنے والی درخواستیں نہ ہی قابل سماعت ہیں نہ ان پر حکم جاری ہونا چاہیے، کسی بھی درخواست گزار نے عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کے بارے میں نہیں بتایا۔

اپنے موقف میں ن لیگ کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے بارے میں قانون کا اختیار ہونے کا موقف میں بذات خود تضاد ہے، اگر پارلیمان سادہ ترمیم سے سپریم کورٹ بارے قانون سازی نہیں کر سکتی تو آئینی ترمیم کے ذریعے بھی نہیں کر سکتی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے خدوخال میں آئینی ترمیم کے ذریعے بھی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے