اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب رواں سال 2 ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کرے گا

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(لاہور نیوز) صوبے کی ضروریات پوری کرنے کے بعد پنجاب رواں سال 2 ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کرے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان سے رواں سال مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کا چاول برآمد کیا جائے گا۔ پنجاب سے گزشتہ سال صرف ایک ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اگلے دو سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں رواں سال ماضی کی نسبت 125 فیصد کپاس کی گانٹھیں زیادہ حاصل ہوں گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کپاس کے نرخ میں استحکام اور اضافے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیرصنعت و زراعت ایس ایم تنویر اور سیکرٹری زراعت اس ضمن میں وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے کپاس کی فوری خریداری شروع کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ پنجاب میں گندم کی پیداوار کا ابتدائی ہدف 40 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ زیادہ پیداوار کے لئے معیاری بیج اور 15 نومبر تک گندم کی بوائی کی سفارشات دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے