اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء منظور

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہرا نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء منظوری کیلئے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

بل کی منظوری سے جنسی زیادتی کے شکار افراد کا نجی ہسپتال میں علاج ممکن ہو گا، جنسی زیادتی کے شکار لوگوں کو ابتدائی طبی امداد پرائیویٹ ہسپتال دینے کا پابند ہو گا، جنسی زیادتی کے شکار فرد کو نجی ہسپتال ابتدائی امداد کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر سرکاری ہسپتال کو ریفر کرے گا۔

بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عمر قید کی سزا اور سزائے موت کی جگہ سرعام پھانسی کی جائے، پھانسی سرعام ڈی چوک میں نہیں جیل میں سب قیدیوں کے سامنے دی جائے۔

اس پر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سرعام پھانسی سے بربریت ہو گی، جن معاشروں میں ایسی سرعام پھانسی ہوئی ہے وہاں بھی جرائم میں کمی نہیں آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے