27 Sep 2023
(لاہور نیوز) ایشین گیمز 2023 کے سکواش ایونٹ میں بھارت کو شکست دے دی۔
چین کے شہر ہانگژو میں ہونیوالی ایشین گیمز کے سکواش ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو دو ایک سے ہرایا، پہلے میچ میں پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے ابھے سنگھ کو تین ایک سے شکست دی۔
دوسرے میچ میں بھارت کے سورو گھوشال نے پاکستان کے عاصم خان کو تین صفر سے ہرایا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال نے مہیش مانگو نگر کو تین ،ایک سے شکست دیکر ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔