اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اعجازاسلم کیساتھ ڈکیتی ،،مگر ڈکیتوں نے پہچاننے کے بعد اداکار سے کیا سلوک کیا؟جانئے

27 Sep 2023
27 Sep 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے 2 بار دوران ڈکیتی اپنے ساتھ ہونیوالے دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز اسلم کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میرے ساتھ دو مرتبہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، ایک بار رمضان میں سنسان سڑک تھی، میں کھڑا ہوا تھا اور میرے بچے اندر دکان میں کچھ کتابیں لینے گئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا میں نے لوگوں کو آتے دیکھا لیکن میں جا نہیں سکا کیونکہ بچے اندر تھے، انہوں نے آتے ہی گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کا کہا، ڈاکو سمجھے میں جنید جمشید ہوں، انہوں نے مجھ سے کہا جنید بھائی۔

اداکار نے کہا  شیشہ نیچے ہوتے ہی ڈاکوؤں نے کہا ارے آپ تو اعجاز بھائی ہیں، اعجاز بھائی آج ہم آپ کا فون لے جائیں گے،میں نے دے دیا، پھر گاڑی کی چابی مانگی جو انہوں نے نیچے رکھ دی اور پھر چلے گئے۔

اعجاز اسلم نے مزید بتایا کہ دوسری بار میں اور میرا دوست  سٹوڈیو کی بلڈنگ سے باہر آئے اور گاڑی میں بیٹھنے لگے تو دو لڑکے آگئے جو بالکل جوان تھے، گن دکھا کر کہنے لگے نکالو جو ہے، میں نے موبائل نکال کردیا تو اس نے مجھے دیکھا اور چونک گیا، کہنے لگا ارے معاف کردیں اعجاز بھائی، معاف کردیں میں تو آپ کا بہت بڑا فین ہوں۔

انہوں نے کہا ان ڈکیتوں نے میرا فون واپس کردیا تو میں نے ان سے کہا میرے دوست کا بھی دے دو تو انہوں نے دے دیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے