27 Sep 2023
(لاہورنیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔
قومی ٹیم لاہور سے براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچی، پاکستانی ٹیم لاہور سے دبئی روانہ ہوئی جہاں قومی ٹیم نے 9 گھنٹے قیام کیا۔حیدر آباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود پاکستانی شائقین نے قومی سکواڈ کا استقبال کیا، بعدازاں پاکستان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔
پاکستانی شاہین 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے، 3 اکتوبر کو دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہو گا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔