اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مال روڈ کو دلکش بنانے کی تیاری، تاریخی سڑک کا ٹوپو گرافک سروے مکمل

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(لاہور نیوز) مال روڈ کو دلکش بنانے کی ایک بار پھر تیاری کر لی گئی۔ تاریخی سڑک کا تاریخ میں پہلی بار ٹوپو گرافک سروے مکمل کر لیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر مال روڈ، ری سرفیسنگ پلان تیار کر لیا گیا۔ سائیکل ، موٹر سائیکل اور مسافر گاڑیوں کے لئے ریڈ کلر کا ٹریک منصوبے کا حصہ ہو گا۔ ابتدائی تخمینہ لاگت 1 ارب 35 کروڑ روپے، ورکنگ پیپرز تیار کر لئے گئے۔ کمشنر لاہور مال روڈ کے ٹوپو گرافک سروے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیں گے۔

پلان کے مطابق مال روڈ کی 2 انچ کارپٹ سڑک کی تعمیر و بحالی پر 90 کروڑ کی تخمینہ لاگت تیار کی گئی۔ پنجاب اسمبلی چوک میں تاریخی فوارے کی تعمیر و بحالی پر 2 کروڑ لاگت آئے گی۔ مال روڈ پر پیڈسٹرین اوور ہیڈر بریج کی تزئین و آرائش پر بھی 2 کروڑ خرچ ہو گا۔ خستہ حال الیکٹرک پولز کو ختم کر کے جدید آٹو میٹک لائٹس پولز لگائے جائیں گے۔ مال روڈ پر ماڈرن آٹومیٹک لائٹس پولز پر اخراجات 26 کروڑ روپے ہوں گے۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیلئے 9 پارکنگ سائٹس پر سفید لین مارکنگ کی جائے گی۔ 11کراسنگ چوکوں پر 2 کروڑ لاگت سے خوبصورت سائن بورڈز آویزاں ہوں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد مال روڈ کی سرفیسنگ کا کام شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے