اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں: طاہر محمود اشرفی

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین آل پاکستان علماء کونسل مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ناممکن ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے اپنی گزارشات پیش کیں، اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی فورم پر اپنا مؤقف پیش کیا، کشمیر کے مسئلے پر سب نے سعودی عرب کا مؤقف دیکھ لیا، بھارت سے مذاکرات کشمیر کے راستے سے ہوں گے، پاکستان کسی بھی معاملے میں تنہا نہیں ہے، کشمیر پر سعودی عرب اور او آئی سی کا وہی مؤقف ہے جو ہمارا ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ توہین رسالت اور قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں، ہم تمام الہامی کتابوں کی عزت و تکریم کرتے ہیں، اس وقت دنیا میں سب سے اہم معاملہ اسلاموفوبیا کا ہے، ایک بار پھر یورپی ملک میں سفارتخانوں کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی لچک نہیں ہے، پاکستان کے اصولی مؤقف سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ سکتا، سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد کرارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے