اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

نیند میں کمی آپ کے دل کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) مناسب نیند ہماری صحت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ دنیا کی رفتار سے چلنے کی کوشش میں لوگ اکثر نیند کی اہمیت کو فراموش کر بیٹھتے ہیں اور ان کے لیے کام اور آرام کے درمیان توازن قائم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

نیند اور قلبی صحت ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیند کی طرز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی براہ راست دل کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔ نیند کی کمی درج ذیل مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

بلند فشار خون

نیند کا متاثر چکر بلند فشار خون یا ہائپر ٹینشن کا سبب بن سکتا ہے۔ نیند بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ طویل عرصے تک نیند کی کمی مستقل بلند فشار خون کا سبب بن سکتا ہے جو قلبی مرض اور فالج کا ایک سبب ہے۔

سوزش

نیند میں کمی کی وجہ سے جسم میں سوزش بھی ہوسکتی ہے جو جسم کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتی ہے۔ دائمی سوزش کا تعلق خون کی شریانوں کے سکڑنے سے ہوتا ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

گلوکوز کی سطح میں خلل

نیند میں کمی جسم کی گلوکوز کی سطحوں کو متاثر کرتی ہے جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ذیابیطس کو قلبی مرض کے ایک سبب کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

وزن میں اضافہ

نیند میں کمی بھوک قابو کرنے والے ہارمونز کا توازن خراب کر سکتی ہے جس کے سبب بھوک اور وزن میں اضافہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ قلبی مرض میں موٹاپا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے