اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر شرعی نکاح کیس، آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنیکا حکم

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کیس میں آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی چیئرمین کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی  اور  بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت  سول جج قدرت اللہ نے کی، اس موقع پر عدالت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے معاون وکیل پیش ہوئے جب کہ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کا خط بھی عدالت میں موصول ہوگیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت ظاہر کی گئی ہے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے درخواست دائر کردی، جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتا۔

وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کی دوبارہ ہدایت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نکاح کیس: اٹک جیل حکام کی چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنےسے معذرت

ان کا کہنا تھا کہ اب اٹک کا معاملہ نہیں اڈیالہ جیل کا معاملہ ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ریاست کی کسٹڈی میں  ہیں۔

جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں  کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے