اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ مل کر میدان میں اتریں گے: شافع حسین

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر میدان میں اتریں گے۔

اپنے ایک بیان میں چودھری شافع حسین نے کہا کہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ن لیگ اور ہم نے کمیٹیاں بنا دی ہیں،  ن لیگ کی کمیٹی میں رانا ثناء اللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق جبکہ ق لیگ کی طرف سے کمیٹی میں چودھری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ اور چودھری سرور شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن امید ہے کہ اس بار سندھ سے بھی ق لیگ کی کچھ سیٹیں نکلیں گی۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کی جانب سے یہ بھی بیان آرہا ہے کہ شاید سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلیں، اگر ن لیگ والے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں بھی کرتے تو ہم اوپن الیکشن کے لیے تیار ہیں، پنجاب میں ہم اپنے 15 سے 20 امیدوار انتخابی میدان میں اتاریں گے۔

رہنما مسلم لیگ ق  نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا کہہ دیا ہے، اب الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ہر ایک کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیے، ہم تو الیکشن کی اسی طرح ہی تیاری کرتے رہیں گے، اور ہر حال میں الیکشن لڑیں گے۔

چودھری شافع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ٹرانسفر پوسٹنگ کے بھی پیسے لیے گئے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو لیگل کروانے کے پیسے لیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے