اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا اہم شاہراہوں پر داخلہ بند

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا آج سے صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر داخلہ بند کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ بغیر ہیلمٹ کسی بھی موٹرسائیکلسٹ کو شہر کی اہم شاہراہوں پر داخل نہ ہونے دیا جائے۔

سی ٹی او کے احکامات کے مطابق آج سے مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور ایسے شہریوں کی موٹرسائیکلوں کو بھی بند کر دیا جائیگا۔

سی ٹی اومستنصر فیروز کا مزید کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو کسی بھی اہم و مصروف شاہراہ پر نہیں آنے دیا جائے گا، مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف غفلت و لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، کسی بھی سرکاری و نیم سرکاری ادارے کے اہلکار کو بھی پابندی سے استثنیٰ نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  شاہدرہ،جی ٹی روڈ، برکی روڈ، بیدیاں روڈ، رائے ونڈ روڈ، روہی نالہ فیروز پور روڈ پر ناکہ بندی کی جائے گی، اس کے علاوہ  ملتان روڈ، علامہ اقبال روڈ، خیابان جناح روڈ، پیکو روڈ سمیت ریموٹ ایریاز میں بھی ناکہ بندی ہوگی، قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے