اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا اویسٹن انجکشن کی فروخت روکنے، سٹاک مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اویسٹن انجکشن کی فروخت روکنے اور سٹاک مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے انکوائری رپورٹ آنے تک انجکشن کی فروخت روکنے اور سٹاک مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیا، محسن نقوی نے کہا پنجاب حکومت متاثرہ افراد کو فری علاج معالجہ فراہم کرے گی، جن شہروں میں مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے وہاں کے ڈرگ انسپکٹرز کے خلاف غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے۔

محسن نقوی نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو متعلقہ کلینکس کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہا ہر سطح پر آشوب چشم کی وباء کے سدباب کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، ہسپتالوں میں علاج کے لئے تربیت یافتہ ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، آنکھ کے انجکشن سے بعض افراد کی بینائی متاثر ہونے کے واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، امراض چشم کے ماہرین ڈاکٹرز نے انجکشن کے استعمال اور طریقہ کار کے بارے بریفنگ دی، اجلاس میں آشوب چشم کی وباء کی حفاظتی تدابیر اورسدباب کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری صحت نے آشوب چشم کے مرض اور انجکشن کے باعث بعض مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے واقعہ پر بریفنگ دی، انہوں نے بتایا آشوب چشم کا مرض قابل علاج ہے، سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولتیں میسر ہیں، آشوب چشم کے علاج کے لئے ادویات کی تسلی بخش مقدار موجود ہے، سکولوں اور تعلیمی اداروں میں آشوب چشم میں مبتلا بچوں کواحتیاطی تدابیر کے پیش نظر گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے