اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بند روڈ ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوامی سہولت کیلئے بڑے منصوبے بند روڈ ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کے دونوں پیکیجز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کو چیف انجینئر ایل ڈی اے نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7.3 کلومیٹر طویل کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل ہوگی، وزیراعلیٰ نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا منصوبے پر کام کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی ٹیکنالوجی اور تجربے سے ہر شعبے میں استفادہ کریں گے: وزیراعلیٰ محسن نقوی

محسن نقوی کو بتایا گیا پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیرہوگا، پراجیکٹ کے تحت 4 لین پر مشتمل دو رویہ ہائی رائز سڑک تعمیر کی جائے گی، کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کے اطراف میں بھی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، دوطرفہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لئے 9 سب ویز تعمیر کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کی تکمیل سے روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار گاڑیاں گزریں گی، کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کی وجہ سے وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی، کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورسے حادثات اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، منصوبے کے تحت پیکیج ون میں نیازی انٹرچینج تا سگیاں انٹرچینج کوریڈور کی تعمیر کی جائے گی۔

اس کو بھی پڑھیں: آشوب چشم کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں گے،محسن نقوی

محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا پیکیج ون کی لمبائی 3.65 کلومیٹر ہے، اس پیکیج کی تکمیل کا کل دورانیہ 4 ماہ ہے، منصوبے کے تحت پیکیج ون میں ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لئے 4 وہیکلز اینڈ پیڈسٹرین سب ویز بنائے جائیں گے، پیکیج ٹوکے تحت سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کی تعمیر کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے