اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔

مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کا مشاورتی اجلاس ہوا، مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی امیدوں پر نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔

اجلاس میں شرکاء نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے حق میں زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے