اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چین کی ٹیکنالوجی اور تجربے سے ہر شعبے میں استفادہ کریں گے: وزیراعلیٰ محسن نقوی

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین کی ٹیکنالوجی اور تجربے سے ہر شعبے میں استفادہ کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دربار حضرت میاں میرؒ پر حاضری دی اور 400ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا، محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی اور لنگر خانے کا سنگ بنیاد رکھا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لائبریری و انٹرفیتھ ڈائیلاگ ٹیبل کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مدینہ فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہاں لنگر خانہ بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چائنہ جا کر ان سے کوئی چیز نہیں مانگی، ہم نے چائنہ سے ٹیکنالوجی پر بات کی، چین کی ٹیکنالوجی اور تجربے سے ہر شعبے میں استفادہ کریں گے، سموگ کے خاتمے کیلئے چینی ٹیم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف ہمارا کریک ڈاؤن جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں لیکن لوگ پھر بھی باز نہیں آرہے، آنکھوں والے معاملے پر شام کو میٹنگ رکھی ہوئی ہے، میٹنگ میں اس معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے