اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات، تجارت و سیاحت میں تعاون پر تبادلہ خیال

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے جاپانی سفیر نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں تجارت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اسپننگ ملز جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں، جاپان میں مقیم پاکستانی اس کی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپانی آٹو موبائلز کی اچھے معیار کی وجہ سے پاکستان میں مانگ ہے، پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، جاپان اپنی ٹریول ایڈوائزری پر بھی نظرثانی کرے، پاکستان سیاحتی اعتبار سے پُرامن ملک ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ تعلیمی شعبے میں دونوں ممالک کے طلبہ کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں، جاپان سے طلبہ یہاں آ کر یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں۔

ملاقات میں جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر رابطے بڑھانےکے لیے تعلیمی اور تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے