23 Sep 2023
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اتوار کو کوئٹہ گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کی کال دے دی۔
جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس لاہور کے باہر 3 روزہ دھرنا اختتام پذیر ہو گیا، سراج الحق نے اختتامی خطاب میں شرکاء سے پوچھا کہ اسلام آباد بلاؤں گا تو جاؤ گے؟ جس کے بعد انہوں نے کوئٹہ میں دھرنے کی کال دے دی۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف چاروں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔