اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا عینا آصف بال کھاتی ہیں؟ مداح بھی حیران رہ گئے

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف کی والدہ نے ان کی انتہائی حیران کن بری عادت بتائی ہے، جسے جان کر مداح بھی حیران رہ جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ عینا آصف نے والدہ کے ساتھ شرکت کی، شو میں ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی اداکارہ حبا علی اوردیگر بھی موجود تھے۔

ہوسٹ نے سکرین پر ایک تصویر دکھائی جس میں لڑکی بال کھا رہی ہوتی ہے جسے دیکھ کر شو میں شریک اداکار نے اندازہ لگایا کہ عینا آصف بال کھاتی تھیں۔

عینا آصف کی والدہ نے فوراً کہا کہ ’بال کھاتی تھی نہیں کھاتی ہے۔‘ یہ سن کر عینا نے کہا کہ بال نہیں کھاتی، مما جھوٹ نہیں بولیں۔

مائی ری میں راحیلہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ حبا علی نے بتایا کہ جب عینا کا شوٹ نہیں ہورہا ہوتا تو وہ بال ہونٹوں پر رکھ کر بیٹھ جاتی ہیں۔

عینا آصف نے کہا کہ ماریہ واسطی ’مائی ری‘ میں میری بڑی امی بنی ہیں وہ میری اس عادت کا مذاق اڑاتی تھیں اور ڈائریکٹر میثم نقوی بھی کہتے تھے کہ جب عینا کو کرنے کے لیے کچھ نہ ملے تو وہ اپنے بالوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردیتی ہے۔

حبا علی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عینا بال اس طرح کرکے کچھ سوچ رہی ہوتی ہیں۔

عینا کی والدہ نے بتایا کہ جب عینا چھوٹی تھی تو میں اس کی پونی بناتی تھی لیکن جب میں کمرے سے باہر جاتی تھی تو یہ پونی کھول لیتی تھیں کیونکہ انہیں کھیلنے کے لیے بال چاہیے ہوتے تھے۔

واضح رہے کہ عینا آصف نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’عینی‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ثمر عباس، ماریہ واسطی، نعمان اعجاز، حبا علی، رمہا احمد، مایا خان، ساجدہ سید، پارس منصور، آمنہ ملک، عثمان مظہر، بسمہ بابر اور دیگر شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے